قواعدوضوابط

ایک آزاد اور اسلامی ریاست میں لوگوں کے انفرادی و اجتماعی حقوق کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے اور جہاں قواعدوضوابط پر سختی سے عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ اور درحقیقت یہی  وہ بنیاد ہے جس کے تحت ایک اصول پسند اور صالح  معاشرہ جنم لیتا ہے ۔ چنانچہ ایسے ہی آزاد اور دیانتدار معاشرے سے صحافی برادری اپنی وابستگی کا اظہار کرتی ہے۔


 دوسری جانب  قواعدوضوابط یا ضابطہ اخلاق کے الفاظ کو محض کتب ورسائل تک ہی محدود نہ رکھا جائے بلکہ اس کی حقیقی روح  کو بھی مدنظر رکھا جائے۔  یعنی ضابطہ اخلاق کو نہ تو اتنا تنگ ہونا چاہیے کہ انفرادی و اجتماعی حقوق پر حرف آئے اور نہ ہی اسے اس قدر کوریج دی  جائے کہ یہ آزادی اظہار کے نام پر غیر ضروری خلل پیدا کرنے کا باعث بنے یا شائع ہونے والا مواد  عوامی مفادات سے متصادم ہو۔


چنانچہ  ایڈیٹرز اور پبلشرز   پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ  ضابطہ اخلاق کو پرنٹ اور آن لائن دونوں صورتوں میں مقدم رکھیں۔ نیز اس بات کو یقینی بنائیں کہ آن لائن صحافت سے وابستہ افراد  بلکہ اس سے باہر کے افراد بشمول غیرصحافی حضرات بھی اس پر سختی سے عمل پیرا رہیں  گے۔

تبصرے