گاجر اور لوکی کا شاندار حلوہ

 

گھر میں تیار شدہ لذیذ اور صحت بخش حلوہ

 گاجر اور  لوکی کا شاندار حلوہ

سردیوں میں گاجر کا حلوہ بڑے ذوق و شوق سے کھایا جاتا ہے چنانچہ اسی مناسبت سے آج ہم گاجر اور لوکی کے انتہائی مزیدار اور صحت بخش حلوے کی ریسپی لے کر حاضر ہوئے ہیں۔ جو بنانے میں نہایت آسان ہونے کے ساتھ ساتھ  کھانے میں بھی لاجواب ثابت ہوتا ہے۔


اجزاء:

گاجر صاف کی ہوئی ایک کلو
لوکی یا کدو ایک کلو
دودھ آدھا کلو
کھویا ایک کپ
چینی ڈیڑھ پاو یا حسب ذائقہ
بناسپتی گھی تقریباً ایک سے ڈیڑھ کپ
چھوٹی الائچی پانچ سے چھ عدد
باریک کٹا ہوا کھوپرا
پستہ اور بادام 8 سے 10 عدد
نوٹ: یہ حلوہ (کھویا) کے بغیر بھی نہایت  لذیذ لگتا ہے۔  



حلوہ بنانے کی ترکیب:   گاجراور لوکی کو کدوکش کرکے باریک کرلیں اور ایک دیگچی میں ڈال کر اس میں دو سے تین کپ پانی شامل کرکے برتن کو ڈھک دیں اور فلیم آن کردیں۔   پانی خشک ہوجانے پر اس میں دودھ شامل کرلیں اور مکسچر کو درمیانی آنچ پر مزید گلنے کے لئے چھوڑدیں۔


اب مکسچر کو ڈوئی کے ساتھ اچھی طرح گھوٹنا شروع کریں  اور اس میں چینی اور چھوٹی بھی الائچی شامل کردیں۔ پانی خشک ہوجائے تو اس میں گھی ڈال کر اچھی طرح سے بھون لیں اور ساتھ ساتھ چمچ بھی چلاتے رہیں تاکہ مکسچر برتن پر لگ نہ جائے۔ 


جب مکسچر مکمل طور پر حلوہ کی شکل اختیار کرلے تو اسے ٹھنڈا کرکے ڈش میں پھیلادیں اور اس کے اوپر کھویا، باریک کھوپرا، پستہ اور بادام کی گارنیشنگ کرلیں۔ لیجئے  نہایت لذیذ اور صحت بخش گاجر اور لوکی  کا حلوہ تیار ہے! جسے کھاکر آپ تعریف کئے بنا نہیں رہ پائیں گے۔

تبصرے