| مزیدار شملہ قیمہ |
مزیدار شملہ قیمہ بنانے کی نہایت آسان ترکیب
اجزاء:
شملہ مرچ (درمیانی)چھ سے سات عدد
بیف قیمہ (بوائل کیا ہوا) ایک کلو
پیاز (درمیانی) تین سے چار عدد
لہسن اور ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر دو سے تین عدد
لال مرچ پاوڈر ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ایک چوتھائی چمچ
ہرا دھنیا گارنش کے لئے
پسا ہوا دھنیا آدھا چمچ
نمک حسب ذائقہ
زیرہ ایک چوتھائی چمچ
ثابت کالی مرچ پانچ سے چھ
لونگ تین سے چار عدد
دار چینی ذرا سی مقدار میں
بڑی الائچی ایک سے دو عدد
بنانے کی ترکیب: سب سے پہلے پیاز کو چوب کرکے آئل میں براون کرلیں اور اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کرکے باریک کٹے ہوئے ٹماٹر بھی مکس کرلیں۔ اب اس میں بتائے گئے تمام اجزاء شامل کرکے اچھی طرح فرائی کریں اور بوائلڈ قیمہ شامل کرکے اچھی طرح مزید مکس کرلیں۔
شملہ مرچ کو درمیان سے اس طریقہ سے کاٹیں کہ اوپر اور نیچے کی سائیڈ علیحدہ علیحدہ ہوجائے۔ اب ان کٹی ہوئی تمام شملہ مرچوں میں تیار شدہ قیمہ کو نارمل درجہ حرارت میں نفاست کے ساتھ بھرنا شروع کریں اور دونوں حصوں کو ماچس یا باریک تیلیوں کی مدد سے باہم جوڑتے چلے جائیں۔
باقی رہ جانے والے قیمہ کو برتن میں پھیلادیں اور اس کے اوپر احتیاط سے شملہ مرچوں کو رکھ دیں اور برتن کا ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر فلیم آن کردیں۔ 15 سے 20 منٹ کے بعد چولھا بند کردیں۔ اسے ڈش میں نکال کر ہرے دھنیے سےگارنش کریں اورلیجئے مزیدار شملہ قیمہ تیار ہے!
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں