حال ہی میں سعودی حکومت نے عازمین حج اور عمرہ زائرین کے لئے کرونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے جس کی رو سے اب غیر ملکی بالغ افراد کے ساتھ ساتھ 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو بھی عمرہ ادا کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج اور کرونا پابندیوں میں نرمی لانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اب سے نہ صرف بیرون ملک سے آنے والے باشندے بلکہ 12 سال یا اس زائد عمر کے بچے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کرپائیں گے۔
کرونا کی پابندیوں میں کی جانے والی اس نرمی کے تحت چھوٹے بڑے افراد کو مسجد الحرام میں داخلے کا سرٹیفکیٹ مل سکتا ہے البتہ عازمین کے لئے کچھ طریقہ کار وضع کئے گئے ہیں۔ جن کے تحت سب سے پہلے توانھیں قدوم پلیٹ فارم پر کورونا کی ویکسینیشن لگوانے کا سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا اور اس کے بعد توکلنا اور اعتمرنا اسپیس پر بھی رجسٹریشن کرانی ہوگی جس کے بعد انھیں سعودی عرب میں داخلے کی اجازت مل جائے گی۔ نیز ایک سعودی کمپنی سعودی عرب کے باہر سے عمرہ ویزہ کے ساتھ آنے والے زائرین کے لئے خصوصی اجازت ناموں کا اجرا بھی کرے گی۔
اگرچہ احتیاطی طور پر مسجدالحرام میں ماسک پہننا اب بھی لازمی ہے لیکن یہاں سماجی فاصلے کی شرط کو ختم کردیا گیا ہے جس کے باعث نمازیوں کی تعداد میں بھی اب خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں